
اسرائیلی فوج نے بھوک پیاس سے بے حال فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں امداد کی تقسیم شدید بدنظمی کا شکار ہوگئی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھوک پیاس سے بے حال فلسطینیوں پر فائرنگ بھی کی جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں اور 17ماہ سے زائد عرصے کی جنگ میں شہدا کی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
جنگ بندی کے لیے اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جبکہ حماس امریکا کی جنگ بندی تجاویز پر رضامند ہے لیکن اسرائیل نے ایک بار پھر تجاویز مسترد کردیں۔
اس حوالے سے امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جاری وحشیانہ حملوں کے بعد اب عالمی تنہائی کا شکار ہوگیا ہے

More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی