
محکمہ داخلہ پنجاب کی زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ اور بارود غائب ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ 2021ء تا 2024ء کے دوران اسلحہ اور بارود غائب کیا گیا۔ اس دورانیے میں غائب ہونے والے اسلحے اور بارود کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور پولیس آفس لاہور کے ساتھ دیگر 12 اضلاع کے پولیس دفاتر سے اسلحہ اور بارود غائب ہوا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحہ اور بارود غائب ہونے کے معاملے میں تمام ذیلی اداروں سے جواب طلب کر لیا گیا

More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی