
لندن: پاکستان کی پہلی خاتون ڈاکٹر ماہیرہ خان نے کیمبرج یونیورسٹی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی خاتون ڈاکٹر ماہیرہ عبد الغنی نے کیمبرج یونورسٹی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے میٹریل سائنس اور میٹالرجی (Material science & Metallurgy) میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے، جو پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز ہے۔
ماہیرہ خان نے پاکستان سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے، انھوں نے ایراسمس منڈس اسکالرشپ کے تحت جرمنی اور فرانس سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے، کیمبرج یوینورسٹی میں ڈاکٹر ماہیرہ کی تحقیق ٹو ڈی میٹریلز پر مرکوز رہی۔
انھوں نے جدید الیکٹرانکس میں درپیش چیلنجز کا مطالعہ کیا، اور دوران تحقیق انھوں نے نیٹو فیبریکیشن میں مہارت حاصل کی، یہ پاکستانی خواتین کے لیے STEM کے میدان میں بڑی کامیابی ہے۔

More Stories
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی
سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کی قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کر دی