
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف قابل تعریف رہا ہے۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کا سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ایکس‘پر کہنا تھا کہ اگرچہ اسلامی ممالک کو ہمیشہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی ترغیب دی جاتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود پاکستان کبھی بھی ان ترغیبات سے متاثر نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم پر بریفنگ دی، ملاقات میں پاک ایران اسٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی