
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے جامع ایٹمی سیکیورٹی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے۔
سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے بھارتی میڈیا پر حالیہ بیان کے ردعمل میں ترجمان نے کہا راج ناتھ سنگھ پاکستان کیخلاف بار بار جارحیت کی دھمکیاں دینے کیلئے مشہور ہیں ۔ عالمی برادری کو بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں پر راج ناتھ جیسے افراد کے کنٹرول پر زیادہ تشویش ہونی چاہئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی سیاسی منظرنامے، میڈیا اور طبقاتی بنیاد پرستی نے جوہری سلامتی کے خدشات کو جنم دیا ہے، یہ خدشات بھارت میں جوہری بلیک مارکیٹ کے برقرار رہنے سے مزید بڑھ گئے ہیں، یہ خدشات بھارت کے نیوکلیئر سیکیورٹی فریم ورک میں سنگین خامیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بھارت میں حساس ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی اسمگلنگ کے بار بار واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کے نیوکلیئر سیکیورٹی فریم ورک میں سنگین خامیاں ہیں۔
واضح رہے کہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو آئی اے ای اے کی نگرانی میں لینے کامطالبہ کیا تھا جبکہ سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے بھارتی وزیر دفاع کے پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کے متعلق بیان کی حمایت کی تھی۔
More Stories
روس کے جہاز تباہ کرنے پر یوکرین کو جوابی حملے کا خدشہ
گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو کیس رپورٹ
ن لیگ نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، چین کیساتھ مل کر جے ایف 17 دیا: نواز شریف