
ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق دادو اور سبی میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
ڈیرہ غازی میں 47، سکھر اور بہالپور میں 46، ملتان میں 45، پشاور میں 44، لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔
ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ زیادہ پانی پیئیں، دھوپ میں کم وقت گزاریں، دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے مضر صحت مشروبات سے گریز کریں۔

More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی