پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،960 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان کے باعث تیزی دیکھی گئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس میں 960 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 106 کی بلندی پر پہنچا جبکہ ایک لاکھ 19 ہزار 128 کی نچلی سطح پر بھی آیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 971 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

About The Author