
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی مریض اور ’سستا شاہ رخ‘ قرار دے دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی توجہ گزشتہ روز سینئر صحافی کے شو میں سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے دیے گئے ایک بیان کی طرف دلائی۔
اس پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ کون ہے؟ وہ دراصل ذہنی مریض ہے، وہ سستا شاہ رُخ خان ہے، ابھی تو وہ سینیٹر ہے، اس کی کوئی سیاسی پارٹی نہیں، ایسے شخص کی حالت پر رحم ہی کھایا جا سکتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران سینئر صحافی نجم سیٹھی کے تجزیوں کے حوالے سے کہا کہ نجم سیٹھی کی چڑیا بوڑھی ہو کر ذہنی توازن کھو بیٹھی ہے۔

More Stories
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی
سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کی قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کر دی