وفاقی وزیر مواصلات موٹر ویز پر ایئر ایمبولینس کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پُرعزم

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موٹرویز پر ایئر ایمبولینس کی سہولت پر کام ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے ترقی یافتہ ممالک کے تجربات سے مستفید ہوں گے۔

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے قازان فورم ایکسپو سینٹر میں ایئرایمبولینس کا معائنہ کیا۔ ایئر ایمبولینس کے طریقہ کار اور سہولیات پر قازان حکام سے بریفنگ لی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا پاکستان میں موٹرویز پر ایئر ایمبولینس کی سہولت پر کام ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے ترقی یافتہ ممالک کے تجربات سے مستفید ہوں گے ۔

دوران سفر حادثات میں زیادہ شرح اموات پر تشویش ہے، زخمیوں کو کم سے کم وقت میں اسپتال پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ قازان میں ترقی کا ماڈل ایئر ایمبولینس کی سہولیات متاثر کن ہیں ۔ انہیں پاکستان میں اپنا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا پاکستان میں ذرائع مواصلات میں بتدریج بہتری لا رہے ہیں، شہریوں کو ای ٹیگ اور دیگر آٹو سہولیات سے آگاہی دے رہے ہیں۔ قازان حکام نے پاکستانی وفد کو ایئر ایمبولینس کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

About The Author