
کوئٹہ:
آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر کا کہنا ہے کہ میڈیا کے مثبت کردار سے قوم میں ہم آہنگی اور اتحاد پیدا ہوتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہلو میں ایف سی کی جانب سے منعقدہ میڈیا ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
میڈیا آگاہی ورکشاپ میں مقامی 40 صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوینسرز نے حصہ لیا، میڈیا ورکشاپ کا مقصد صحافیوں میں میڈیا آگاہی اور دور حاضر کے جدید انفارمیشن اور سائبر کے موضوعات پر روشنی ڈالنا تھا۔
آئی جی ایف سی (نارتھ) نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور حالیہ پاک بھارت جنگ میں میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔
صحافیوں اور قبائلی عمائدین نے میڈیا ورکشاپ کے ذریعے صحافیوں اور نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنے پر ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔

More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی