امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ کے دورے کے بعد امریکا واپس روانہ ہونے کے لیے تیار ہو گئے۔
انہوں نے اپنے خلیجی ممالک کے دورے کو اہم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دورۂ مشرقِ وسطیٰ میں 10 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کی ڈیلز کیں، مزید 13 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے منتظر ہیں۔
اِن ڈیلز میں قطر کو امریکی بوئنگ جہاز فروخت کرنے، ابوظبی میں بہت بڑا مصنوعی ذہانت کا ڈیٹا سینٹر بنانے اور امریکا میں سیمی کنڈکٹر بنانے کی یو اے ای کے ساتھ ڈیلز بھی شامل ہیں۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جا رہی ہیں، ہمیں فلسطینیوں کی مدد کرنا ہو گی، غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مر رہے ہیں۔


More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی