چین کی حکومت نے زنگنان کے مقامات کو چینی نام دینا اپنی خود مختاری قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارے اندرونی معاملات میں شامل ہے
دوسری جانب بھارت نے چینی اقدام کو مسترد کردیا ہے۔
بھارت زنگنان کو اروناچل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔


More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی