پشاور: جمعیت علماء اسلام (س) کی صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس

پشاور: جمعیت علماء اسلام (س) کی صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت اور میزبانی صوبائی امیر مولانا عبد الواحد خطیب نے کی جبکہ مرکزی امیر جمعیت علماء اسلام (س) مولانا عبد الحق ثانی نے بطور مہمان خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے بعد ازاں پشاور پریس کلب میں مولانا عبد الحق ثانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس کے فیصلوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا

پشاور: جمعیت علمائے اسلام س کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

پشاور: آج ہماری صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ہوا، مرکزی امیر جمعیت علماء اسلام (س) مولانا عبدالحق ثانی

بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے مساجد اور عام معصوم لوگوں بلخصوص بچوں کو ٹارگٹ کیا ، مولانا عبدالحق ثانی

پاکستان سے ہر لحاظ سے بڑے ملک بھارت کو پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دے کر پسپا کیا

اس بھرپور اقدام پر پاکستانی فورسز اور افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

پاکستانی سیاستدانوں اور عوام نے باہمی اختلافات بھلا کر اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہوکر بھارت کا مقابلہ کیا

پاکستانی عوام نے ثابت کیا کہ آپسی اختلافات اور ریاست سے گلے شکوے ہونے کے باوجود وطن کے دفاع کی خاطر ہم ایک ہے

مستقبل میں بھی عوام، سیاسی جماعتیں اور مدارس اپنی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہینگے

حکومت کو بھی چاہیے کہ علماء اور دینی طبقے کے گلے شکوے دور کرے

مولانا حامد الحق کی شہادت پورے ملک کا نقصان ہے

مولانا حامد الحق شہید نے ہمیشہ ملک میں استحکام لانے اور یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش کی

6 سال پہلے مولانا سمیع الحق کو شہید کیا گیا

ان کے بعد دن دیہاڑے مولانا حامد الحق کو شہید کر دیا گیا

مولانا حامد الحق شہید کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا

ان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری ریاست کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے

22 جون کو پشاور میں جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق شہید کی یاد میں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کرے گی

اس کانفرنس میں مولانا حامد الحق شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا

اس کانفرنس کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنا اور ریاست سے انصاف کا مطالبہ کرنا ہے

حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مولانا حامد الحق شہید کے قاتل گرفتار کیے جائیں گے اب تک کی تفتیشی کارروائی سے ہم بالکل مطمئن نہیں، مولانا عبد الحق ثانی

حملے کی تفتیش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ریاست قاتلوں کو گرفتار کرے، مولانا عبد الحق ثانی

آنے والے وقتوں میں جے یو آئی س ایک اہم کردار ادا کرے گی، مولانا عبدالحق ثانی

فلسطینی مظلوم مسلمان کرب و مشکل میں ہے لیکن مسلمان حکمران خاموش ہیں، مولانا عبدالحق ثانی

بھارتی حملے کے پس پردہ اسرائیل کا ہاتھ تھا، مولانا عبدالحق ثانی

ہماری خواہش ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بہتر تعلقات ہو تاکہ اسلامی نظام کے لئے مشترکہ جدوجہد ہو سکے، مولانا عبدالحق ثانی

پشاور: پاکستان نے بھارت کو شکست سے دو چار کیا، صوبائی امیر خیبر پختونخوا مولانا عبد الواحد خطیب

اس کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، مولانا عبد الواحد
پریس کانفرنس میں صوبائی نائب امیر حافظ عبد الرفیع، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا خزیمہ سمیع ، مولانا اسامہ سمیع ، حافظ زین العارفین ، مولانا عبد السمیع عثمانی، مولانا امداد اللہ، قاضی فتح الباری رستمی، قاری شکیل، مولانا عبد القادر، مولانا نصیب و دیگر نے شرکت کی۔

About The Author