وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک کے رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں روزگار منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آسیہ پروین نے وفاقی وزیر تجارت کو روزگار منصوبے پر بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ روزگار کے لیے عملی اور کمیونٹی بیسڈ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے کھیل اور تفریح کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ضرورت پر ضرور دیا اور دیہی آمدن بڑھانے کے لیے مائیکرو سطح پر اقدامات تجویز کیے۔
اس موقع پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو عوامی سہولت مراکز قائم کرنے اور مقامی کان کنوں کو چھوٹے پیمانے کی مشینری فراہم کرنے کی تجاویز دی گئیں اور فنی تربیت میں توسیع، ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر زور دیا گیا۔
اس کے علاوہ کولڈ اسٹوریج، سلاٹر ہاؤسز اور گوداموں، خواتین کی ترقی کے لیے ضلع سطح پر کمپلیکسز قائم کرنے کی تجاویز کے ساتھ ایس ایم ایز کو نرم قرضوں کی فراہمی کی سفارش کی گئی۔
وزیر تجارت نے مجوزہ منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی ہدایت ک

More Stories
روس کے جہاز تباہ کرنے پر یوکرین کو جوابی حملے کا خدشہ
گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو کیس رپورٹ
ن لیگ نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، چین کیساتھ مل کر جے ایف 17 دیا: نواز شریف