پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ جنید خان سے متعلق بانی کے احکامات پر جلد عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے رات کو مجھے کہا جنید خان سے متعلق بانی نے احکامات دیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق چلتے ہیں، یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے بانی کی جب ہدایت آتی ہے تو اس پر عمل ہوتا ہے، اس معاملے کو بھی جلد حل کیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کہتا رہا ہے کہ اس کی ثالثی ہو، کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اگر اس میں مداخلت کرتا ہے تو یہ بہتر ہے، پرسوں جو بھارت کو مار پڑی ہے شاید اس کے بعد اب اس مسئلے کا حل ہو جائے۔


More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی