وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفےٰکمال نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہیلتھ پیکیج لیکر آرہے ہیں ،
وفاقی دارالحکومت کی ڈسپنسریوں کو ہیلتھ کئیر سینٹرز کا درجہ دینے جا رہے ہیں۔
منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں “اے پی پی”سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفےٰکمال نے کہا کہ اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس پر کام تیزی سے جاری ہے ۔
میری درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں جناح کمپلیکس کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
اس منصوبے کے لئے کراچی میں جگہ فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے وزارت صحت نے اپنی تجاویز اور منصوبے وزارت خزانے کو بھجوا دیئے ہیں۔


More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی