انٹر بینک میں امریکی ڈالر 16پیسے مہنگا

انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو کر 281 روپے 55 پیسے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 283 روپے 35 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب پاک بھارت سیز فائر کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں تاریخی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 9 ہزار 475 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 650 پر آگیا۔

About The Author