سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان نے امرتسر پر کوئی حملہ نہیں کیا۔
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی پراپیگنڈا سختی سے مسترد کردیا، دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے، بھارت کے ٹکڑے ضرور ہوں گے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ شروع کی گئی جنگ بھارت کی آخری جنگ ہوگی، ہم دہلی میں خالصتان کا جھنڈا لہرائیں گے، مودی میں ہمت ہے تو روک لے۔
تحریک خالصتان کے رہنما نے مزید کہاکہ بھارت میں مسلمانوں اور کشمیریوں پر مودی سرکارکا ظلم انتہا پر ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط