غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 106 فلسطینی شہید، 350 سے زائد زخمی

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 106 فلسطینی شہید جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد زخمی اسپتالوں میں لائے گئے۔

اسرائیل کی جانب سے تازہ حملے رہائشی علاقوں، مارکیٹوں، ریستورنٹس اور خیمہ بستیوں پر کیے گئے۔

دوسری جانب جنوبی غزہ میں القسام بریگیڈ کی جانب سے دو اسرائیلی یونٹوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ادھر جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں ایک شہری شہید اور 8 زخمی ہوگئے

About The Author