وزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک کرلیا گیا۔
ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ وزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران مذکورہ اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی کسی بھی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دریں اثناء وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے بھی وزارتِ اقتصادی امور کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع دی۔
انہوں نے اس حوالے سے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے رپورٹ کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سائبر حملوں کے پیشِ نظر ایڈوائزری پہلے ہی جاری کر رکھی ہے

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا