
پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس کی بندش اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے 62 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آج دن 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
پی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافروں سے درخواست ہے تازہ ترین صورتحال کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں
More Stories
وسط ایشیا سے تجارت کیلئے ریلوے نیٹ ورک کو وسیع کیا جائے: وزیراعظم
غزہ میں مستقل فائر بندی کی قرار داد پر آج ووٹنگ متوقع
آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ریوارڈ پروگرام کی تفصیلات طلب کرلیں