امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کو جواب دینا ناگزیر ہے، جماعت اسلامی کے کارکن قومی رضاکار بننے کے لیے تیار رہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خصوصی وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بزدل دشمن بھارت نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ مساجد اور سویلین آبادی کو بھارت نے نشانہ بنایا، اس لیے بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے۔ حکومت معذرت خواہانہ لہجہ اختیار نہ کرے اور قوم میں جذبہ جہاد کو بیدار کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے پاک فضائیہ کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کارروائی کا پاک فوج نے ذمہ دارانہ اور بھرپور جواب دیا ہے۔ پوری قوم اداروں کی پشت پر ہے ،اس موقع پر کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے پاکستانی قوم سے کہا کہ اپنی صفوں میں نشاندہی کریں جو مشکل گھڑی میں انتشار پیدا کررہے ہیں۔ پوری قوم ایک پیج پر آئے اور مل کر دشمنوں سے لڑیں۔
دوسری طرف جماعت اسلامی نے حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے اور کارکنان کو قومی رضا کار بننے کے تیاری کی ہدایت جاری کردی۔ امیر جماعت نے اعلان کیا کہ مزید لائحہ عمل جلد جاری کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے الخدمت فاؤنڈیشن کی قیادت کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے کو فعال رکھنے کی ہدایات کی ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط