This is a modal window.
No compatible source was found for this media.
بیجنگ: چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دے دیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے، موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، بھارت اور پاکستان دونوں چین کے بھی ہمسایہ ہیں، چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، تحمل سے کام لیں، صبر و ضبط کا مظاہرہ کریں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فریقین ان اقدامات سےگریزکریں جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط