سلام آباد : پاکستان پر بھارت کے میزائل حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا ، جس میں بھارتی بزدلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آج صبح قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں وفاقی وزرا، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں بھارت کی بزدلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کی حکمت عملی وضع کی جائے گی، پاک بھارت کشیدگی، موجودہ حالات کے حوالے سےکمیٹی کو بریف کیا جائے گا۔
گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اورآئندہ کےلائحہ عمل پر غور ہوگا۔
یاد رہے گذشتہ روز بھارت نےاسٹینڈ آف ہتھیار استعمال کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا ، بھارت نے مریدکے،بہاولپور،کوٹلی اورمظفرآبادمیں حملےکیے، بھارتی جارحیت میں خواتین اور بچے شہید ہوئے تھے۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا