
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے اہم مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے مات دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف اچھا آغاز کیا، فن ایلن نے 16 گیندوں پر 31 اور رائیلی روسو نے 18 گیندوں پر 27 رنز بنائے، گیارہویں اوور میں ٹیم نے سنچری مکمل کی اور مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے، کپتان سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 رنز بنائے۔
جواب میں پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 16 ویں اوورز کی دوسری گیند پر 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو مشکل وکٹ پر مکمل طور پر بےبس کر دیا۔ پشاور کا اسکور کارڈ انتہائی مایوس کن نظر آیا، جہاں صرف حسین طلعت نے کچھ مزاحمت دکھائی۔ بابر اعظم سمیت باقی بیٹرز وکٹ پر جم نہ سکے۔
گلیڈی ایٹرز کے بولر فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے33 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، محمد عامر نے تیسرے اوور میں بابر اعظم کی قیمتی وکٹ حاصل کر کے میچ کا اہم موڑ اپنے حق میں کر لیا۔
More Stories
ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط 11 کروڑ میں فروخت
ایک آئی پیڈ کی وجہ سے امریکا سے جرمنی جانے والی پرواز واپس اتار لی گئی
کینیڈا، نوکری سے ایک دن کی چھٹی لے کر الیکشن لڑنے والا پاکستانی امیدوار