
پاکستان کے اولمپین جیولن تھرور ارشد ندیم نے بھارت میں ہونے والے بنگلورو کلاسک جیولن تھرو مقابلے میں شرکت سے معذرت کر لی، بھارتی اولمپین نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کہا کہ 20 مئی کو بھارت میں ایونٹ ہے جبکہ 22 مئی کو ایشین چیمپئن شپ کےلیے روانگی شیڈول ہے، اس لیے بنگلورو کلاسک جیولین تھرو میں جانا ممکن نہیں ہے۔
ارشد ندیم نے مزید کہا کہ نیرج چوپڑا نے یاد رکھا اور مجھے شرکت کی دعوت دی، اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
نیرج چوپڑا نے بنگلورو کلاس جیولین تھرو چیمپئن شپ کےلیے ارشد ندیم کو مدعو کیا تھا جبکہ کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 مئی سے شروع ہوگی۔
More Stories
ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط 11 کروڑ میں فروخت
ایک آئی پیڈ کی وجہ سے امریکا سے جرمنی جانے والی پرواز واپس اتار لی گئی
کینیڈا، نوکری سے ایک دن کی چھٹی لے کر الیکشن لڑنے والا پاکستانی امیدوار