
آئی ایم ایف اور امریکی مالیاتی اداروں نے بھی صدر ٹرمپ کی ٹیرف عائدکرنے کی پالیسی سے اختلافات کرتے ہوئے اسے عالمی برادری اور خود امریکا کے لئے نقصان دہ قراردیدیا ہے۔
امریکی فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول نے صدر ٹرمپ کی اس حکمت عملی کے منفی اثرات کے حو الے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیرف امریکی فیڈرل ریزرو (اسٹیٹ بینک) کیلئے ’’چیلنج کی صورتحال‘‘ پیدا کرسکتا ہے۔
اس بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے جیروم پاول پر سخت تنقید کی ہے جبکہ فیڈرل ریزرو کے سربراہ صدر ٹرمپ کی جانب سے شرح سود کم کرنے کے لئے دبائو قبول کرنے سے انکار کررہے ہیں۔
امریکی فیڈرل ریزرو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ٹیرف عائد کرنے کی حکمت عملی سے امریکا میں افراط زراور لیبر مارکیٹ میں استحکام پرمنفی اثرات ہوں گے۔ ادھر آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا جارجیو نے بھی عالمی تجارتی جنگ سے پیدا شدہ کشیدگی پر تبصرہ کرتےہوئے
’’معاشی پیداوار میں سستی‘‘ اور متعددممالک میں افراط زر میںاضافہ کا باعث بننے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اسی طرح یورپین سنٹرل بینک کی سربراہ کرسٹین لاگارد نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے محتاط انداز میں کہا کہ معاشی آئوٹ لک ’’غیر معمولی غیر یقینیت‘‘سے گھرا ہوا ہے۔
More Stories
ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط 11 کروڑ میں فروخت
ایک آئی پیڈ کی وجہ سے امریکا سے جرمنی جانے والی پرواز واپس اتار لی گئی
کینیڈا، نوکری سے ایک دن کی چھٹی لے کر الیکشن لڑنے والا پاکستانی امیدوار