ملک کے 20 اضلاع کے 25 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق کے مطابق کوئٹہ، خضدار، لاہور، ملتان، نوری آباد، بنوں، لکی مروت، بہاولپور سمیت 20 اضلاع کے نمونوں میں وائرس موجود ہے۔
نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ ملک کے 31 اضلاع کے 35 ماحولیاتی نمونوں کے منفی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، مسلسل مہمات کے نتیجے میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
21 تا 27 اپریل ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
نیشنل ای او سی نے کہا کہ والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، مسلسل ویکسینیشن کی بدولت قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا