امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج عمان میں ہوں گے، مشرق وسطیٰ میں نیا تنازعہ روکنے کی کوشش،بات چیت کا محور نئی نیوکلیئر ڈیل ہوگا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی ایلچی اسٹیووٹکوف بلواسطہ مذاکرات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہےکہ امریکا ایران براہ راست بات چیت ہوگی۔
امریکی صدر کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ اسٹیووٹکوف روس کے صدر سے ملاقات کےبعد ایرانی حکام سے مذاکرات کیلئے عمان پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیووٹکوف کا کہنا ہے کہ ایران کے معاملے پر صدر پیوٹن کی بھی مدد لی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کو نیوکلیئر پروگرام محدود کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی تھی۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ بات چیت ناکام ہوئی تو ایران کیخلاف فوجی کارروائی ہوگی اور اس کی اسرائیل قیادت کرے گا

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط