ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں ایک منفرد سنگ میل عبور کر لیا

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ایک منفرد سنگ میل عبور کر لیا۔

آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے بیٹر ویرات کوہلی نے جمعرات کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف نئی تاریخ رقم کی۔

ویرات کوہلی آئی پی ایل میں ایک ہزار باؤنڈریز(چوکے اور چھکے) لگانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

آئی پی ایل کے تمام 18 سیزن میں شرکت کرنے والے محض 4 کھلاڑیوں میں شامل کوہلی اب تک 257 میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 721 چوکے اور 280 چھکے لگائے ہیں

کوہلی نے ایک ہزار باؤنڈریز مکمل کرنے کا سنگ میل چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں دہلی کیپٹلز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھے اوور کی تیسری گیند پر اکشر پٹیل کو چھکا مار کر عبور کیا۔

کوہلی پہلے ہی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ چوکے مارنے والے بیٹر ہیں۔ جہاں تک چھکوں کی بات ہے، اس فہرست میں وہ کرس گیل (357) اور روہت شرما (282) کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ ویرات کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔ انہوں نے 257 میچز میں 8 ہزار 190 رنز اسکور کیے ہیں۔

About The Author