پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز میں ایک مسافر سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر آپے سے باہر ہوگیا اور فضائی میزبان پر تشدد کیا۔
میڈیاکے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد سے پیرس جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں پیش آیا۔ سفیر نامی ایک مسافر دوران پرواز سگریٹ نوشی کر رہا تھا۔
فضائی میزبان نے اس کو منع کیا تو وہ آپے سے باہر ہو گیا اور فضائی میزبان پر تشدد شروع کر دیا۔ اس کو بچانے کی کوشش پر مذکورہ مسافر نے فلائٹ اسٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی۔
واقعہ کے بعد پیرس ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے سیکیورٹی طلب کی اور طیارے کے لینڈ کرتےہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے جہاز میں پہنچ کر ملزم مسافر کو گرفتار کر لیا۔
سیکیورٹی فورس نے تشدد کا شکار فضائی میزبان کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا جب کہ ترجمان پی آئی اے نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط