وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی ایجنڈا ترقی ہے پاکستان کو اس دوڑ میں بھارت سے جتوانا ہے۔
امیڈیا کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملک کو ترقی دینی ہے اور پاکستان کو ترقی کی دوڑ میں بھارت سے جتوانا ہے۔
احسن اقبال نےکہا کہ ن لیگ جب بھی حکومت میں آتی ہے تو ملکی ترقی کا پہیہ چلنے لگتا ہے۔ اور ن لیگ سے جب بھی ملک چھینا جاتا ہے تو ترقی کا پہیہ الٹا چلنے لگتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کا کہنے والوں نے چار سال میں پاکستان کو اجاڑ دیا۔ ان کا نیا پاکستان غریبوں کے لیے جہنم اور بے روزگاری کا پاکستان تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے جب حکومت لی گئی تو ملک دیوالیہ ہونے والا تھا۔ ن لیگ کو حکومت کے بدلے سخت فیصلے کرنے پڑے جس کے ثمرات آج مل رہے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 4 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔ اب ملک میں کسی دھرنے، فساد یا لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہے۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا