نیدرلینڈز میں پاکستان کے نئے سفیر سید حیدر شاہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
سید حیدر شاہ نیدرلینڈز میں پاکستان کے 23 ویں سفیر ہیں، انہوں نے 1995 میں وزارتِ خارجہ میں سروس کا آغاز کیا۔
وہ امریکا، بھارت اور نیپال میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
نیدرلینڈز میں سید حیدر شاہ نے جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے، بیرونِ ملک پاکستان کا چہرہ ہوں، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
سید حیدر شاہ نے اوور سیز پاکستانیوں کی حب الوطنی کی تعریف کی اور کہا کہ پی آئی اے کی پرواز کی بحالی اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط