بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار ہریتھک روشن نے اپنی سابقہ اہلیہ، انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان کے لیے تعریفوں بھرا جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
ہریتھک روشن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سابقہ اہلیہ سوزین خان کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور ساتھ میں کیپشن میں جذباتی نوٹ لکھا ہے۔
ہریتھک روشن کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی سابقہ اہلیہ کے ڈیزائن کردہ خوبصورت ڈیکوریشن پیس دیکھے جا سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن کی یہ ویڈیو ان کی سابقہ اہلیہ کے نئے پروجیکٹ ’چارکول‘ کی ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکار نے اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خواب حقیقت بن گئے، سوزین مجھے تم پر بے حد فخر ہے، مجھے یاد ہے کہ 20 سال پہلے یہ وہ تصور تھا جس کا تم ہمیشہ خواب دیکھتی تھیں اور آج جب تم حیدر آباد میں اپنا دوسرا چارکول پروجیکٹ لانچ کر رہی ہو، تو میں اس چھوٹی سی لڑکی کو داد دیے بغیر نہیں رہ سکتا جس نے برسوں پہلے ایک خواب دیکھنے کی ہمت کی تھی۔
ہریتھک نے سوزین کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری محنت صاف نظر آ رہی ہے لیکن سب سے زیادہ تمہاری منفرد اور شاندار صلاحیتیں ہیں جو عیاں ہیں، میں تمہارے نئے اسٹور کے ڈیزائن اور وژن کو دیکھ کر دنگ رہ گیا ہوں۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا