ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ملنے کی تصدیق کر دی۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط پر مکمل جانچ پڑتال کے بعد جواب دیا جائے گا۔
میڈیا کے مطابق اماراتی عہدیدار نے امریکی صدر کے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی تجویز کا خط پہنچایا تھا۔
دوسری جانب سربراہ پاسدرانِ انقلاب حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر کسی نے دھمکایا تو مناسب، فیصلہ کن اور نتیجہ خیز جواب دیں گے۔
حسین سلامی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہمارا دشمن ابھی تک بھٹکا ہوا ہے، اس نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط