اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرول کا پیسہ اور وسائل بجلی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں گے اور وزیر اعظم جلد بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کریں گے۔
وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد علی پرویز ملک نے لاہور میں کوٹ خواجہ سعید اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے گے جو سیاست چمکانے کی کوشش کرے گا اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے معیشت کی بحالی کیلئے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف مسائل کے حل کیلئے سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے۔
وزیرپیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کا پیسہ اور وسائل بجلی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں گے اور وزیراعظم جلد بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کریں گے۔
دہشتگردی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے جس کے خلاف قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا، اس مقصد کیلئے پی سی کے انعقاد پر بحث جاری ہے جب کہ پاک فوج کے جوان مشکل مرحلے میں ہمارا دفاع کررہے ہیں۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط