ضلع دادو میں جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران گاؤں والوں کے حملے میں 2 ایس ایچ اوز، متعدد پولیس اہلکار دیہاتی زخمی ہوگئے۔
میڈیاکے مطابق سہارا آباد گاؤں کے رہائشیوں نے مشتبہ جوئے کے اڈے پر پولیس کے چھاپے کے دوران اور بعد میں کچھ مشتبہ افراد کی گرفتاری پر پرتشدد ردعمل کا اظہار کیا، جس میں 2 ایس ایچ اوز اور متعدد پولیس اہلکار اور دیہاتی زخمی ہوئے۔
یہ چھاپہ جامشورو کے ایس ایچ او خیر محمد ملاح اور ایس ایچ او کول مائنز زاہد جھٹیال کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مارا تھا، پرتشدد ردعمل میں کانسٹیبل محمود (ایک پولیس وین ڈرائیور) کے ساتھ دونوں افسران زخمی ہوئے۔
علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گاؤں والوں کی ایک بڑی تعداد نے پولیس اور ان کی گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کر دیا، جب پولیس حراست میں لیے گئے 4 مشتبہ افراد علی گل، جمشید، مدد علی اور بہادر کو نامعلوم مقام پر لے جا رہی تھی۔
پولیس نے تشدد اور پتھراؤ کرنے والے گاؤں کے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا