
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا۔
اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر رولنگ میں انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے، عون عباس اور اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر پر جزوی طور پر عمل درآمد کیا گیا، پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کر کے اتھارٹی کو چیلنج کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں
More Stories
وسط ایشیا سے تجارت کیلئے ریلوے نیٹ ورک کو وسیع کیا جائے: وزیراعظم
غزہ میں مستقل فائر بندی کی قرار داد پر آج ووٹنگ متوقع
آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ریوارڈ پروگرام کی تفصیلات طلب کرلیں