لاہور : صحافیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، جرنلسٹ سپورٹ فنڈز کی رقم 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرصدارت جرنلسٹ سپورٹ فنڈز کا اجلاس ہوا ، جس میں بتایا کہ مریم نواز نے جرنلسٹ انڈونمنٹ فنڈز کی رقم ڈبل کردی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جرنلسٹ سپورٹ فنڈز کی رقم 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی، اس کے ساتھ صحافیوں کیلئے جلد ہمت کارڈ اور ہیلتھ کارڈ کا پراسس مکمل کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے 85 صحافیوں کے لیے سپورٹ فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی ہے جبکہ 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی ،63 کے علاج معالجے کیلئے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں ، صحافی برادری کے مسائل کا حل پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط