وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن نے خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق قانون سازی کی۔
اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فاطمہ جناح اور شہید بینظیر بھٹو کے نام تاریخ فراموش نہیں کرسکتی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی کی بیٹی مریم نواز بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کر رہی ہیں، نصرت بھٹو اور کلثوم نواز نے آمریت کے خلاف کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے کردار سے خواتین پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہیں، کسی بھی سابق حکومت کے عوام کی فلاح کے منصوبوں کو بند نہیں کرنا چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہر حکومت کے اچھے کاموں کو جاری رہنا چاہیے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط