واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے داعش کمانڈر کی گرفتاری میں بھرپورمعاونت پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی داعش کمانڈر کی گرفتاری میں معاونت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےہمارےساتھ کوآپریٹ کیا اور یہ سب ٹرمپ انتظامیہ کےدورمیں ہی ممکن ہواہے۔
امریکی سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ امریکی فوج، سینٹ کام نے پاکستان کیساتھ انفارمیشن شیئر کی، یہ سب صدر ٹرمپ کے اقتدارمیں آنے کے بعد ہوا، ٹرمپ نےامریکی فوجیوں کےقاتل کوکٹہرےمیں لانےکاعہد کیا تھا، امریکی صدر نے عہد کیا تھا کہ ہم ان قاتلوں کو تلاش کریں گے۔
پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاع پر پاکستانی فوج نے دہشت گردکوپکڑا اور امریکا منتقل کیا گیا، وہ قانون کا سامنا کرے گا۔
بائیڈن حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کابل دھماکے کے بعد ہاتھ جھاڑ کر بیٹھ گئی تھی لیکن ٹرمپ امریکیوں کاقتل کبھی نہیں بھول سکتے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط