سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی افتخارسروہی انتقال کرگئے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل (ر) افتخارسروہی کے انتقال پراظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی پاک بحریہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
افتخار سروہی 1955 میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے، انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا جب کہ ایڈمرل(ر) افتخار سروہی 1986 تا 1988 پاک بحریہ کےسربراہ رہے۔
افتخار احمد سروہی 1988 تا 1991 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط