میلویئر وائرس کے ذریعے کرپٹو کرنسی والٹ ڈیٹا چرانے کے لیے ہیکرز سرگرم ہو گئے۔
پاکستان سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایف فائلوں کی آڑ لے کر میلویئر وائرس پھیلایا جاتا ہے،
جعلی بوٹ ڈیٹیکشن سسٹم کی تصاویر کا استعمال کر کے وائرس پھیلایا جاتا ہے اور وائرس سے چوری شدہ معلومات اور ڈیٹا کو ہیکنگ فورمز پر بیچا جا سکتا ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بوٹ ڈیٹیکشن سسٹم سے وسیع پیمانے پر فشنگ مہم کی نشاندہی کی گئی ہے، تصاویر پر کلک کرنے سے صارفین فشنگ ویب سائٹس پر منتقل ہو جاتے ہیں
سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ نقصاندہ پی ڈی ایف پہچاننےکی تربیت دی جائے اور جعلی ویب سائٹس کی نگرانی، دھوکہ دہی پر مبنی ڈومینز کو رپورٹ کیا جائے۔
ایڈوائزری میں حملوں کی روک تھام کے لیے تمام سسٹمز کو اپ ڈیٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ملٹی فیکٹر تصدیق کا نظام اپنایا جائے اور سائبر سکیورٹی دفاع کو مضبوط بنایا جائے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط