وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے،لیکن امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہا۔ علی امین گنڈاپور

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیے جارہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حیران ہوں کہ وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے، وفاق کیسز تو بنا رہا ہےوفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے،لیکن امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ دہشتگردی روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنارہے ہیں، ان کو کوئی پرواہ ہی نہیں، انہوں نے ساری توجہ پی ٹی آئی پر دی، دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز بنائے ہیں، افغانستان سے بغیر بات چیت کے یہ مسائل حل نہیں ہوں گے، کرم میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں، کرم میں جن لوگوں نے حملہ کیا ان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ قرضوں پر قرضے لیے جا رہے ہیں، ان کی کیا کارکردگی ہے؟ پنجاب حکومت اشتہارات دے رہی ہے، کارکردگی کچھ نہیں۔

انہوں نے یہ کہا کہ میں بھی ویڈیوز بنانا شروع کردوں تو اس سے کیا کارکردگی ظاہر ہوگی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بانیٔ پی ٹی آئی کے نام سے منسوب کرنا عوام کی خواہش تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کو اسٹیڈیم سے متعلق غلط رپورٹ پیش کی گئی،

اسٹیڈیم میں پختونخوا کی اپنی سپر لیگ بھی شروع کر رہے ہیں۔

About The Author