لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سحری و افطاری میں کھانا نہ دینے کے بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نہار منہ روزہ رکھ رہے ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف کے دعوے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ’دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں،
بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں ، دالیں، چقندر کا جوس، کافی، ابلے ہوئےانڈے اور خشک میوے کھانے کو ملتے ہیں
جب کہ بشریٰ بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا وہ مہیا کیا جاتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل ان کی جماعت کے ترجمان نے بھی بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا، کل پمز کے4سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھا گھنٹہ بانی پی ٹی آئی کاطبی معائنہ کیا
اور ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جب اس جماعت کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو وہ مظلومیت اور ہمدردی کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط