پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ فارم 47 پر شیر افضل مروت کے بیان پر میں تبصرہ نہیں کروں گا، سب کو پتہ ہے فارم 47 پر کون جیتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی پارٹی ممبر شپ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہیں کروائی جاتیں، بانی کی ہفتہ وار 2 ملاقاتیں آئینی حق ہے اور عدالتی حکم بھی موجود ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، حکومت سے تو الیکشن سے متعلق رپورٹ اور صحافی برداشت نہیں ہو رہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ دور جھوٹے بیانیہ کا ہے، جبر کا موسم ہے، ہم اس جبر کے خلاف لڑتے رہیں گے، جھوٹ، فریب و مکر کی حکومت میں پرویز خٹک جیسے لوگ ہی لگیں گے نا۔
سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ 26 نومبر سے متعلق ہمارے پاس بہت مواد موجود ہے، اس وقت کچھ آئیڈیل عدالتی صورتحال نہیں، حکمت عملی سے آگئے بڑھ رہے ہیں۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط