پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام عارضی طور پر پرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے کی۔
عدالت نے فیصل جاوید کو عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔
جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ نے کہا کہ آپ عمرہ کر کے واپس آجائیں تو پھر کیس کو دیکھیں گے، فیصل جاوید کو عمرہ کرنے دیں، واپس یہی پر آئیں گے۔
ایف آئی اے کے نمائندے نے کہا کہ ہمیں آرڈر شیٹ فراہم کی جائے تو ایئر پورٹ پر دے دیں گے۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے کہا کہ آج ہی اس میں آرڈر کر دیتے ہیں، کاپی آپ کو مل جائے گی۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا