نصیرآباد : ماہ رمضان میں کتنے گھٹنے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی ، اس حوالے سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ایکسیئن گرڈاسٹیشن نے بتایا کہ شہری بجلی فیڈرز سے ساڑھے 13 گھنٹے بجلی فراہم ہوگی، جن میں ڈیرہ، ایکسپریس فیڈر،سٹی فیڈر، نیومیرحسن فیڈر شامل ہیں۔
تینوں فیڈرز سے افطار اور تراویح کیلئے 6:30 سے رات 12:00 تک بجلی فراہم ہوگی جبکہ سحری کیلئے 3:30 سے صبح 6:00 بجے تک بجلی فراہم ہوگی۔
صبح10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی فراہم کی جائے گی اور رمضان میں عوام کو2 گھنٹے بجلی کی بندش میں ریلیف دیا جائے گا۔
شہری فیڈروں پر رمضان میں ساڑھے 10گھنٹے بجلی کی بندش جاری رہے گی۔
خیال رہے رمضان کے مقدس مہینہ میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی اورسوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط