
سعودی وزارت صحت نے ’صحت مند زندگی‘ کے عنوان سے مہم کا آغاز کر دیا۔
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین حفاظتی ٹیکے لگوا کر آئیں تاکہ وبائی امراض سے محفوظ رہیں، عمرہ کے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا ضروری ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ اس ویکسینیشن سے وبائی مرض سے محفوظ رہنے میں کافی مدد ملتی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے موسمی بخار اور انفلوئنزا سے بچاؤ کی بھی ویکسینیشن پر زور دیا ہے۔
سعودی وزارت صحت نے کہا کہ معمر اور مریض افراد عمرہ روانگی سے 2 ہفتے قبل ویکسینیشن ضرور کروائیں، تاکہ صحت مند رہ کر عمرہ آسانی اور یکسوئی سے کر سکیں۔
More Stories
ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط 11 کروڑ میں فروخت
ایک آئی پیڈ کی وجہ سے امریکا سے جرمنی جانے والی پرواز واپس اتار لی گئی
کینیڈا، نوکری سے ایک دن کی چھٹی لے کر الیکشن لڑنے والا پاکستانی امیدوار