
پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی خواتین کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے انٹر ویلیج ٹرانسپورٹ کا جامع پلان طلب کرلیا اور دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا۔
مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا وومن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا اور ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تک بس سروس شروع کی جائے گی۔
اس موقع پر مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کو سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت دی اور کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دیہات میں رہنے والی خواتین کا بھی حق ہے،
دیہی خواتین کے لیے ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے، اس سے طالبات اور مریض خواتین کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔
More Stories
ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط 11 کروڑ میں فروخت
ایک آئی پیڈ کی وجہ سے امریکا سے جرمنی جانے والی پرواز واپس اتار لی گئی
کینیڈا، نوکری سے ایک دن کی چھٹی لے کر الیکشن لڑنے والا پاکستانی امیدوار